قندھار : افغانستان میں ایک اور شیعہ مسجد دہشت گردی کا نشانہ بن گئی۔ جنوبی شہر قندھار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس میں 30 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ قندھار میں دھماکے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کی ایک شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
































