Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: علامہ ناصر عباس جعفری سے ذاکرین عظام کی ملاقات، ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے ہر حربے کو ناکام بنانے کا عزم

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور ذاکرین نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا، ملک بھر میں محب وطن ذاکرین خطباء اور عزاداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا جو عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کر کے ملک و قوم کو کمزور کرنا چاہتے ان کا مقابلہ پورے تدبر و حکمت کے ساتھ کیا جائے، اہل تشیع کی داخلی وحدت اور صدیوں سے قائم شیعہ سنی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو یکجہتی، رواداری، اخوت اور باہمی احترام سے ناکام بنائیں گے، اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے تاکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے من پسند نتائج حاصل کر سکیں، شیعہ سنی وحدت ان کی ناکامی ثابت ہو گا۔جو قوتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں انہیں جذبات کی بجائے بابصیرت اور دانشمندانہ کردار سے شکست دی جا سکتی ہے۔
اس موقعہ پر ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی وعزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علما کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی حفاظت، قومی وحدت کے فروغ اور اسلام دشمن عناصر کی نابودی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular