
اسلام آباد: پاکستان نے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی دورہ اسرائیل کی تردید کردی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، زلفی بخاری نے خود بھی ان خبروں کی تردید کی ہے یہ دوسرا موقع ہے جب زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کرنے سے متعلق رپورٹس کی تردید کی ہے۔


































