Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اربعین حسینی ؑپر عزاداروں کا سمندر،پاکستان میں نئی تاریخ رقم

چہلم کے جلوسوں میں عزاداروں کی تاریخ ساز شرکت، 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کراچی سے اسکردو تک لبیک یاحسین ؑ ، حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے
اربعین پر پورا ملک سیاہ پوش، کراچی کے مرکزی جلوس میں کربلا کا منظر، لاکھوںعزاداروں کی شرکت، درجنوں موکب اور اسٹالز، کروڑوں روپے کی نیاز تقسیم
 کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میںرواں سال اربعین امام حسین ؑ پر نئی تاریخ رقم ہوگئی، جلوسوں میں عزاداران حسینی ؑ کی بھرپور شرکت نے پاکستان کی73 سالہ تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، کراچی سے اسکردو تک فضا لبیک یاحسین ؑ ، حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، شیعہ ،سنی، ہندو،سکھ او رعیسائی محبان اہلبیتؑ پاکستانیوں نے جلوسوں میں شرکت کرکے دشمنان اسلام، اہل بیت ؑ اوروطن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیا، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہاتوں میں عزاداروں کی جلوسوں میں ناقابل یقین شرکت نے دنیا بھرکو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اربعین پر پورا ملک سیاہ پوش نظر آیا، کراچی کے مرکزی جلوس کا روٹ کربلا کا منظر پیش کررہا تھا،جلوس چہلم امام حسینؑ میں لاکھوںعزاداروں کی شرکت، جن میں بزرگ، جوان مردو خواتین عزاداروں سمیت شیر خوار بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، عزاداروں کیلئے درجنوں موکب و اسٹال لگائے گئے جہاں سے کروڑوں روپے کی نیاز تقسیم کی گئی، سبیلوں پر پانی اور مختلف اقسام کے مشروب پلائے جاتے رہے، لاہور، اسلام آباد، گلگت، بلتستان، کوئٹہ، ملتان ، پشاورسمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم ، تابوت اور ذوالجناح کے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے، جن میں ریکارڈ تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور تکفیریوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا، اور واضح کردیا کہ ملک کی سرزمین پر تکفیریوں کی کوئی جگہ نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular