Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

اراضی قوانین اور زرعی قانون کیخلاف کانگریس کی دستخطی مہم

کانگریس کے سابق جنرل سیکریٹری اور ممبر رابطہ کمیٹی کشتواڑ ایڈوکیٹ محمد عاصف نقیب کی سربراہی میں اراضی قوانین اور زرعی قانون کے خلاف دستخطی مہم شروع کی گئی ہے، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ ان قوانین کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد عاصف نقیب نے ملک اور عوام کی معیشت سے براہ راست متعلقہ قوانین کے تحفظ پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے بھارت میں نہ صرف زرعی شعبے کی کمر توڑ دی ہے بلکہ جی ڈی پی کو بھی ریکارڈ کم کردیا ہے اور ملک میں بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اب دیگر شعبوں کو بھی متاثر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے نوٹ بندی کے فیصلہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل شام کے 8 بجے وزیر اعظم کے فیصلے سے ملک کو تکلیف ہوئی اور ایک سو سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، روزگار کے وسائل ختم ہوگئے اور ملک کو فروخت کردیا گیا۔ امریکہ کے حالیہ انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے ملک میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ڈونالڈ ٹرمپ کو باہر کا راستہ دکھایا اور یہ بتایا کہ شدت پسندانہ سوچ رکھنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ دستخطی مہم کے بعد متعدد افراد نے ایڈوکیٹ محمد عاصف نقیب کی سربراہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular