Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ شیخ زکزاکی کی زندگی کو نئے خطرات لاحق،اسلامی تحریک کو تشویش

کادونا حراستی مرکز میں حالیہ واقعات نے تشویش کو درست ثابت کردیا، شیخ ابراہیم اور ان کی اہلیہ کو کادونا کی جیل میں رکھنا غلط اقدام ہے،اسلامی تحریک
ہائی کورٹ شیخ زکزاکی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دے چکی ہے، نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی،متعلقہ حکام سے اپیل
ابوجا(نیوز ڈیسک) اسلامی تحریک نائیجیریا نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی زندگی کولاحق نئے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،اسلامی تحریک کے میڈیا ترجمان ابراہیم موسیٰ نے ایک بیان میں شیخ ابراہیم کو کادونا حراستی مرکز میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حراستی مرکز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے تحریک کی تشویش کو درست ثابت کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم اور ان کی اہلیہ کو کادونا کی جیل میں رکھنا غلط اقدام ہے، انہوں نے تمام متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ شیخ ابراہیم اور ان کی اہلیہ کا تحفظ یقینی بنائیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شیخ ابراہیم اور ان کی اہلیہ کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام قیدیوں کا تحفظ کرے خاص طور پر ایسی حالت میں جبکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی،انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم کا کیس دوسرے قیدیوں سے مختلف ہے کیونکہ ہائی کورٹ ان کی گرفتاری کو غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دے چکی ہے، ان کا مقدمہ دو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے اور ان ہی الزامات کے تحت 200افراد کو بے گناہ قرار دیکر رہا کیا جاچکا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular