
کوئٹہ : کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکے سے 7 فوجی زخمی ہوگئے جس میں دو میجر بھی شامل ہیں دھماکے کے بعد فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں. دھماکے کیلئے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا جو موٹرسائیکل میں نصب تھا.


































