
شاہراہ قائدین اور ایم اے جناح روڈ پر شیعوں کیخلاف ریلیاں، واپسی پر لائنز ایریا میں امام بارگاہ امامیہ پر حملے ،پولیس خاموش
لانڈھی میں 24محرم کے جلوس پرپتھراو، کئی عزادار زخمی،شب بیداریوں اور مجالس میں جانیوالے عزاداروں پر گاڑیوں سے اتار کر تشدد،بسوں پر پتھراو
کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی میں تکفیریوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی،کالعدم جماعت کے شرپسندوں نے عظمت صحابہ کی آڑ میں کھلے عام مسلح ریلی نکالی ،شیعہ کافر کےمعرے لگائے اور دیواروں پر لکھے ،لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے ، دہشت گردوں نے امام بارگاہ اور پر حملہ کیا ،جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر عزاداروں کو زدوکوب کیا گیا، تکفیریوں نے بعد نماز جمعہ شاہراہ قائدین پر ریلی نکالی ،کالعدم جماعت کےشرپسند لائنزایرایا میں مسجد وامام بارگاہ امامیہ پہنچے تو انہوں نے پتھراوکیا، چپلوں اور ڈنڈوں سے علم عباس کی بے حرمتی کی کوشش کی ،شرپسند کافی دیر تک امام بارگاہ کے سامنے ہلڑ مچاتے رہے لیکن موقع پرموجود پولیس اور رینجرز نے کوئی ایکشن نہیں لیا،اگلے ہی دن ایک اورریلی ایم اے جناح روڈ سے تبت سینٹر تک نکالی گئی ، دہشت گردوں نے 24 محرم الحرام کو چوتھے امام زین العابدین کی شہادت پر لانڈھی شیر پاو کالونی میں نکالے گئے جلوس پر دھاوابول دیا،شرپسندوں کے پتھراو سے کئی عزادار زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اس موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار خاموش تماشائی بننے نظر آئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، شہزاد رضوی، سبط رضا سمیت پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کیا، دوسری جانب ہفتہ کی رات شب بیداریوں میں جانے والے عزاداروں کو گاڑیوں سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ماتمی انجمنوں کی بسوں پر پتھراو کیا گیا، بعض موٹرسائیکل سواروں کو کالے کپڑے پہننے کی وجہ سے مارپیٹا گیا، تشدد کے یہ واقعات ملیر،لانڈھی ،سرجانی ٹاون ،قصبہ کالونی ،اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے


































