Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کراچی میں احتجاج جاری، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک گیرعلامتی دھرنے

مزار قائد کے سامنے دھرنا تیسرے ہفتے میں داخل،مذہبی،سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کا اظہار یکجہتی، حکومت کا کوئی نمائندہ دھرنے میں نہیں پہنچا
16 اپریل تک لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دلایاگیا ہے،ریاستی اداروں نے عہد شکنی کی تو ماہ رمضان کے پروگراموں کا انعقاد دھرنے میں ہو گا، علامہ احمد اقبال
کراچی(نیوز ڈیسک) لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے جاری ہے، ملک کی معروف مذہبی،سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کیجانب سے دھرنے کے شرکا کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا گیا لیکن حکومت کا کوئی نمائندہ دھرنے میں نہیں پہنچا،مظاہرین نے کہاہے کہ جب تک ہمارے لاپتہ افراد کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوار کو اسلام آباد، لاہور، ملتان،پشاور کوئٹہ،حیدر آباد،جیکب آباد، ماتلی، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، شکار پور،ٹنڈو الہ یار سمیت ملک کی مختلف شاہراہوں پر علامتی دھرنے دیئے گئے،کراچی میں دھرنے کے شرکا کے ساتھ نیوزکانفرنس میں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ امین شہیدی اور دیگر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے،16 اپریل تک لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،ہم حکومتی وعدوں کو عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں، محض طفل تسلیوں سے اب کام نہیں چلے گا،اگر ریاستی اداروں نے روایتی بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے عہد شکنی کی تو رمضان المبارک کی مختلف مذہبی تقریبات اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی دھرنے میں ہو گا،مزار قائد دھرنے میں شامل جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ میں مختلف بزرگ خواتین و بچے مریض بھی ہیں اگر کسی کی طبیعت یا کوئی نا خوشگوا واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،جب تک ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا تب تک مزار قائد پر دھرنا ختم نہیں ہو گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،علامتی دھرنے کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر علامتی دھرنوں کی جگہوں میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا اگر جبری لاپتہ افراد کی مقررہ وقت تک رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی تو ملک گیر علامتی دھرنوں کو مستقل دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular