زیارت عاشورہ کی تلاوت پر توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرایا تھا
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں مرکزی جلوس عاشورا کے پرمٹ ہولڈر اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرور علی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، جلوس میں زیارت عاشورہ کی تلاوت پر توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرایا تھا اور اس میں بزرگ عزادار تقی جعفراور پرمٹ ہولڈر سرور علی کو نامزد کیا گیا تھا، سرور علی نے پریڈی تھانے پہنچ رضا کارانہ طور پر گرفتاری پیش کردی، سرور علی 16 روز قید رہے ، 20 اکتوبر کو عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی اور وہ سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیئے گئے ہیں


































