Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

CREATOR: gd-jpeg v1.0 (using IJG JPEG v62), quality = 70

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے جوہری سفارتکاری پر بات چیت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ایمپلائمنٹ کنٹرول کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں جو خلا، جوہری ٹیکنالوجی اور متعلقہ ایپلکیشنز کی تحقیق، ترقی، پیدوار اور استعمال پر سویلین نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران یہ اعلیٰ سویلین قیادت سے جنرل ندیم زکی منج کی دوسری ملاقات ہے جو عوام کے سامنے آئی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے 22 اگست کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ 22 اگست کو ہونے والی ملاقات وزیراعظم کے اقتدار سنبھالنے کے 2 برس بعد اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن پر وزیراعظم کے لیے پہلی باضابطہ اعلان کردہ بریفنگ تھی۔ دفتر خارجہ اسلحے کی روک تھام اور تخفیف اسلحہ، ایکسپورٹ کنٹرول رجیم، جوہری اعتماد کے اقدامات، علاقائی اسٹریٹیجک استحکام، اہم ریاستوں کے سات باہمی جوہری مذاکرات، جوہری توانائی کے پر امن استعمال اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ روابط جیسے معاملات پر اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن کے ساتھ قریبی رابطے رکھتا ہے۔ اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن 2001ء میں قائم کیاگیا تھا جو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی پالیساں نافذ کرتا ہے۔ ایس ڈی پی کے ڈائریکٹر این سی اے کے سیکریٹری کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں، جنرل ندیم زکی منج نے گزشتہ برس نومبر میں اس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular