Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

چہلم امام حسین (ع)کی طرح ہفتہ وحدت بھی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، علامہ اقتدار نقوی

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ محرم اور چہلم کی طرح ولادت باسعادت سرور دو عالم(ص) کی آمد کے سلسلے میں ہفتہ وحدت شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مختلف علاقوں میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے محلہ فاروق پورہ میں پیپلزپارٹی کے رہنماء سید ظل حسن جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم عباس صدیقی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی ہمراہ تھے۔
علامہ اقتدار نقوی نے بعدازاں گلگشت کالونی میں مرکزی ماتمی سنگت حویلی مرید شاہ کے سالار سید گوہر شاہ کے جواں سالہ بھائی سید ندیم عباس کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ممتاز عالم علامہ سید عون محمد نقوی آف کراچی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات مختلف قومی اُمور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں منظم انداز میں انتشار کی فضا ہموار کی جا رہی ہے، ربیع الاول کو شیعہ سنی مل کر منائیں گے، بارہ ربیع الاول کو اہلسنت کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular