
*بچوں میں خود اعتمادی کی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
خود اعتمادی کا پہلا درجہ اپنے بارے میں مثبت رائے رکھنا ہے یعنی بچہ جس قدر اپنے بارے میں اچھی سوچ رکھے گا اس کی خود اعتمادی میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا۔
خود اعتمادی کا دوسرا درجہ اپنے آپ کو محترم اور با عزت شخص جاننا ہے۔ جو بچہ اپنی اہمیت کا قائل ہو، وہ آسانی سے خود اعتمادی کو پا لیتا ہے۔
خود اعتمادی کا تیسرا درجہ اپنے اندر شجاعت اور جرأت کی مہارت کو پروان چڑھانا ہے۔*
بچے میں جرأت مندانہ کردار نئے ماحول میں داخلے کا باعث بنتا ہے اور ہر کامیابی کے بعد آپ کا بچہ ایک ایک کر کے خود اعتمادی کے مراحل کو طے کرتے ہوئے اسے حد کمال تک پہنچاتا ہے۔