Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات، آذربائیجان ،آرمینیا کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگورنو کاراباخ میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے، آذربائیجان کی دیہی آبادی پر آرمینیا کی بھاری گولہ باری قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے، ہم نگورنو کاراباخ سے متعلق آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فریقین میں پائیدار امن کا انحصار سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر ہے، آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کو انخلا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی اوآئی سی رابطہ گروپ سمیت عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی حمایت قابلِ تحسین ہے۔ پاک، آذر بائیجان وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کےوزیرخارجہ نےحالیہ تنازعہ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular