
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا اور چین اپنے اختلافات کم کریں، پاکستان امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہمارے چین سے بھی بہت اہم تعلقات ہیں، ہم ایسا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں کہ امریکا اور چین قریب آئیں اور اپنے اختلافات کم کریں، ہم اس کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں، اُن کاکہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتا ہے، عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ افغان معاملات بات چیت سےحل ہوں، اشرف غنی کی توقعات بہت زیادہ ہیں، افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


































