
پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں ایک روزہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع اور اہلسنت علمائے کرام نے رسول خدا حضرت محمد (ص) کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پاراچنار کے مذہبی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری بھی موجود تھے۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ نبی آخر زمان (ص) نے مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیا، آپ (ص) کی ذات اقدس ہی امت کیلئے وحدت کا مرکز ہے، آج امت مسلمہ کے تمام تر مسائل کی جڑ محمد (ص) و آل محمد (ع) کی تعلیمات سے دوری ہے۔


































