Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم نے امریکا کواڈے دینے سے انکار کرکے عوام کی عمدہ ترجمانی کی، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا کو اڈوں کی فراہمی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر وزیر اعظم نے جرات مندانہ اور ٹھوس موقف اختیار کر کے عوام کے جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مغرب کا منافقانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ایک طرف مغربی ممالک جانوروں کے ساتھ کسی ظالمانہ سلوک پر زمین و آسمان کو سر پر اٹھا لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دے کر بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ عالم اسلام سے مغرب کا یہ متعصبانہ طرز عمل نہ صرف مسلمانوں کے لیے اضطراب کا باعث ہے بلکہ تہذیبی تصادم کی راہ بھی ہموار کر رہا ہے، وزیر اعظم کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت مہذب ہمسایوں کی طرح رہ سکتے ہیں اور پھر مہلک ترین ہتھیاروں کی ضرورت باقی نہیں رہتی، انہوں نے کہا کہ خطے میں موجود ایک ارب سے زائد انسانی جانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے دونوں ممالک کو وزیر عمران خان کے اس وژن کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا واضح بیان کہ فوجی انخلا کے بعد امریکا کو سرحد پار انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ارض پاک کی داخلی خودمختاری پر اہم پیش رفت ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیر اعظم کے اس اعلان پر مخالفین بھی تحسین کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم نے جس لائحہ عمل کا اظہار کیا وہ انتہائی دانشمندانہ ہے، ان کا موقف مجموعی طور پر مدلل،جامع اور قائدانہ صلاحیتوں کا بہترین عکاس ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular