
بہت سے والدین کمپیوٹر گیمز پر خاص اعتماد رکھتے ہیں۔ یہ (Media Literacy) کی لاعلمی کی وجہ سے ان کے نقصانات سے بے خبر ہیں۔ اسی لیے والدین بچوں کو بغیر کسی ڈر کے گیمز میں لے آتے ہیں اور بذات خود بچوں کو من پسند ڈیوائسز سے گیمز کھیلنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔ بچے کی صلاحیت میں اضافہ والدین میں خوشی کا باعث بنتا ہے حالانکہ اگر والدین تربیتی حوالے سے بچوں میں منفی مفاہیم کے منتقل ہونے کے بارے میں باخبر ہوتے تو والدین کی خوشی ڈر میں تبدیل ہو جاتی۔


































