Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

نارووال میں خواتین کی تذلیل پر خاموش نہیں رہیں گے، لاپتہ خواتین کو فوری بازیاب کیا جائے، زہرا نقوی

رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہراء نقوی نے سانحہ نارووال پر ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو فی الفور برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ نارووال میں پولیس کی جانب سے خواتین کیساتھ دست درازی اختیارات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، خواتین کی تذلیل کے اس واقعہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم طاقت اور اختیارات کے زور پر کسی بھی غیر آئینی اقدام کی کھل کر مخالفت کرے گی، گرفتار اور لاپتہ خواتین کو فوری بازیاب کیا جائے اور قانون شکنی کے مرتکب پولیس افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سیدہ زہراء نقوی نے کہا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، مرد اہلکار خواتین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے، یہ نارووال ہے یا مقبوضہ کشمیر؟ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نارووال سٹی کو فوری طور پر معطل کرکے گرفتار کیا جائے اور ڈی پی او نارووال کو بھی فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی اس حوالے سے قرارداد جمع کروائی جائے گی، بیگناہوں کیساتھ ایسے شرمناک فعل نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے نارووال میں اربعین واک میں شریک عزاداروں کے گھروں میں چھاپے مارے اور بغیر لیڈی پولیس کے گھروں میں داخل ہوئے، اور خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular