بے بس کشمیریوں کا ہندؤں کو املاک بیچنا تشویشناک ہے
لاہور(نیوزڈیسک)وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مجبور کشمیریوں کا ہندووں کو زمینیں بیچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت فلسطین کی طرح کشمیر میں غیر مسلم آباد کاروں کے ذریعہ آبادی کا توازن بگاڑنا چاہتی ہے، تاکہ کشمیروں کو اپنے ہی وطن سے بے دخل کر دیا جائے،بے بس کشمیریوں کا ہندؤں کو اپنی املاک بیچنا نہایت تشویشناک ہے۔علامہ قاضی نیاز کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل تعلقات کا پہلا ہدف ریاست کشمیر کے مظلوم مسلمان ہیں۔عالم اسلام، او آئی سی کشمیر کے بارے میں ایران کی طرح مظلوم کشمیریوں اور پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کریں، انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام اپنے دین اور نظریہ آزادی کیساتھ اپنی املاک کی بھی حفاظت کریں۔ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کے مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنانا ہر کشمیری کا دینی فریضہ ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مودی سرکار کشمیرمیں آبادی کا توازن بگاڑنا چاہتی ہے، علامہ…
مودی سرکار کشمیرمیں آبادی کا توازن بگاڑنا چاہتی ہے، علامہ قاضی نیاز
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































