
مکہ : سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکی افراد پر مشتمل 60 ہزار عازمین نے مناسک حج کا آغاز کردیا ہے، عازمین احتیاطی تدابیر کے ساتھ طواف قدوم ادا کرنے کے بعد قافلوں کی صورت منیٰ پہنچ رہے ہیں، عازمین حج 8 ذی الحج کو منی میں یوم الترویہ گزاریں گے اور ظہر،عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر منیٰ میں ہی ادا کریں گے، جس کے بعد عازمین کے قافلے نو ذی الحجہ کو میدان عرفات پہنچیں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے.


































