Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں یومِ دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آ ج 6 ستمبر پاکستان بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے وفاقی دار الحکومت کے آسمان پر رنگوں کی قوس و قزح چھا گئی اور ملی نغموں نے شہریوں کا لہو گر ما دیا۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کے قریب بین الااقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دشمن کو بیدیاں اور واہگہ کے مقامات پر ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یوم دفاع کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح(رح) اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر تھے۔
ائیر چیف مارشل شکیل غصنفر نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ مزار قائد پر پاک فضائیہ کی اصغرخان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنر اور صوبائی وزراء نے یوم دفاع پاکستان پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular