Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی (ص) مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آقائے دو جہاں، رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز فجر کے بعد فضا میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔
ملک بھر میں ہر سو سبز جھنڈوں کی بہار ہے۔ شہر شہر، قریہ قریہ، گلیاں بازار سجے ہوئے ہیں۔ مختلف مذہبی تنظیموں نے رحمت العالمین ﷺ کی مبارک زندگی کے حوالے سے کانفرنسز کا اہتمام کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیرت نبی ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ملک بھر سے جید علما، اسکالرز اور آئمہ کرام رحمت العالمین ﷺ کے اخلاق حسنہ اور دیگر محاسن پر روشنی ڈالیں گے۔ عاشقان رسول(ص) نے نبی رحمت کے جشن ولادت منانے کا انتظام کر رکھا ہے۔
اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی مرحلے کی صدارت صدر مملکت عارف علوی جبکہ اختتامی مرحلے کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منایا جارہاہے۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر فشریز کے زیر اہتمام کراچی کے سمندر میں بوٹ ریلی کا اہتمام کیا گیا، کشتیوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا، بوٹ ریلی مختلف جزائر سے گزری، عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد بوٹ ریلی میں شریک ہوئی۔ دوسری جانب چنیوٹ میں 63 من وزنی کیک کاٹا گیا، کیک وادی عزیز شریف دربار پر کاٹا گیا۔ اس موقع پر عاشقان مصطفیؐ نے گلہائے عقیدت پیش کیے، احمد پور شرقیہ بھی درود و سلام کی صداوں سے گونج اٹھا، احمد پور شرقیہ میں جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا کر خاتم النبین ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو عیدمیلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور قوم کے نام پیغام میں کہا کہ سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل زیادہ دور نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جا سکتا ہے، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔
وزیراعظم نے حضرت محمدؐ خاتم النبین(ص) کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے، آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کیلئے کام کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے۔
حال ہی میں ملک میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے پیش نظر تقریبات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular