
سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ،جس کے بعد شہدا کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کواریگام اور آچابل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔


































