Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مغرب ہی ترقی کر سکتا ہے ہم نہیں یہ تاثر غلط ہے، ذہنوں کو غلامی کی سوچ سے نجات دلانی ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوآبادیات ایک قوم کے لیے تباہی ہے اور اس کی وجہ سے ہمارا خود پر اعتماد ختم ہوا ہے۔ ہری پور میں پاک آسٹریا فیگوچ شول انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں اپنے سائنسدان نہیں بناتے، کیوں کوئی ایجاد نہیں کرتے؟ ہمارا مجموعی رویہ یہ ہے کہ ہم نقال بن گئے ہیں، صرف نقل ہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ اسے عظیم ملک بنائے گا اور ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، قائد اعظم(رح) اور علامہ اقبال(رح) خواب اور بات کرتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے انسان کے ہاتھ میں کوشش رکھی ہے جبکہ کامیابی اللہ دیتا ہے۔ انہوں نے نوآبادیات کے ذہن پر پڑنے والے اثرات سے متعلق کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے گیا تو سینئرز پلیئرز نے مجھے کہا کہ اگر ہم انگریز سے عزت سے ہار جائیں تو یہ ہی ہماری کامیابی ہے، اس ذہنیت نے ہمیں تباہ کر دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسی ذہنیت کی وجہ سے آج مغرب سائنس و ٹیکنالوجی میں سب سے آگے نکل گئے، جتنا ہمارا مجموعی بجٹ ہوتا ہے ان کی ایک کمپنی کی مالیت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے کارناموں کی تعریف کے بجائے انسان کو مزید کام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونزم قوموں کے لیے تباہی ہے اور یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کر سکتا ہے ہم نہیں کر سکتے یہ غلط ہے انگریز کی غلامی کے ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا ہم کچھ اس لیے نہیں کر سکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہمارے لوگ کیوں نہیں؟ ہم نے ذہنوں کو اچھی غلامی کی سوچ سے نجات دلانی ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے۔ ہمیں بگ ڈیٹا، آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے اور دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزارا یہاں تعلیم پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی تاہم ہم پیسہ کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم تعلیم کے شعبے پر توجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے خیبر پختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی اور چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی۔ اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ بڑی پیش رفت ہے، ہری پور میں جدید انسٹیٹیوٹ کا قیام ریاست کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تناظر میں قانون سازی ضروری تھی، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی وجہ سے گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular