ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ،شاہ محمود
دوشنبے(نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا، دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے ، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دورہ ایران کی دعوت دی جس پر شاہ محمود نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مسئلہ کشمیر پرحمایت پر پاکستان کا ایران سے تشکر
مسئلہ کشمیر پرحمایت پر پاکستان کا ایران سے تشکر
-
Ilyas - اپریل 1, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































