
لاہور : چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بورڈ میں شیعہ ارکان کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کی یقین دہانی کرادی علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے وفد نے طاہر اشرفی سے ملاقات کی اور بورڈ میں شیعہ ارکان کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا اور ارکان کی موجودہ تعداد پر تحفظات کا اظہار کیا طاہر اشرفی نے ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات فوری دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری اوقاف پنجاب کو خط لکھ دیا ہے جس میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر سرکاری کمیٹیوں میں اہل تشیع کے تعداد ماضی کے مطابق کرنے کی درخواست کی علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر اداروں میں ہمارے نمائندہ ارکان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملت جعفریہ کو ان کی نمائندگی کا پورا پورا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اوقاف کو خط بھجوا دیا ہے، جلد ہی نئے ممبران کی تقرری عمل میں لائی جائے گی .


































