Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مآرب سقوط کے قریب، امریکا بھی بچانے کیلئے میدان میں کود پڑا

امریکی اشارے پر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی نئی کوشوں کاآغاز،سعودی امن تجاویز کو آگے بڑھانے کی کوشش،جسے انصار اللہ اور اتحادی افواج پہلے ہی مسترد کرچکی ہیں
مآرب ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے پرصنعا کی حامی فورسز کا مکمل کنٹرول، دو سیکٹر سے مآرب کی جانب پیشقدمی، جنوبی سعودی عرب میں گھس کر بھی حوثی فورسز کی کارروائی
 صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کے صوبے مآرب کو بچانے کیلئے امریکا بھی میدان میں کود پڑااور اس نے جنگ بندی کی کوششیں شروع کردیں،امریکی اشارے پر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے نئی کوشوں کاآغاز کردیا ہے وہ سعودی عرب کی امن تجاویز کو آگے بڑھارہے ہیں جسے انصار اللہ اور اتحادی افواج پہلے ہی مسترد کرچکی ہیں، ادھر مآرب ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے پرصنعا کی حامی فورسز کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے ، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز، مغربی اور جنوبی دو سیکٹر سے مآرب کی جانب بڑھ رہی ہیں اور بہت جلد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرلیں گی، منصور ہادی سے وابستہ فورسز کو اس لڑائی میں سعودی جنگی طیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے تاہم ان کے حوصلے بری طرح سے پست ہوچکے ہیں، اس سے پہلے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں اچانک کارروائی کرکے سعودی فوجی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا، جوانوں نے نجران کے علاقے الطلعہ میں سعودی فوجی اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ،سعودی فوجی اپنے مورچے اور ہتھیار چھوڑ کے فرار ہوگئے ، عرب اتحاد نے یمن سے سعودی صوبے جازان کی سمت داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس سے ایک دن پہلے 4 دھماکا خیز ڈرونز اور 5 بیلسٹک میزائل تباہ کر دئے ،یمنی رہنما عبدالسلام نے کہا ہے کہ جب تک یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک حقیقی قیام امن ممکن نہیں، جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی اپیلوں میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی ،جب تک یمن کا محاصرہ پوری طرح سے ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک امن و صلح کی دعوت دینا ایک مذاق ہے اور اس میں کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular