Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

لاہور: "وحدتِ اُمت میراثِ نبوت” کانفرنس، مختلف مکاتب فکر کے علماء کی شرکت، وحدت کا شاندار مظاہرہ

تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ، لاہور میں کانفرنس بعنوان ’’وحدتِ اُمت میراثِ نبوت‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں قبلہ ڈاکٹر ایاز سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل، مولانا محمد خان شیرانی کوئٹہ، علامہ محمد امین شہیدی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کوٹ مٹھن شریف، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ سلطان احمد علی (سلطان باہو)، خرم نواز گنڈاپور، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، ڈاکٹر عطاء الرحمن، لیاقت بلوچ، علامہ جواد ہادی، علامہ افتخار نقوی، مفتی گلزار نعیمی، پیر ہارون گیلانی، مفتی رمضان سیالوی، پیر معصوم شاہ نقوی، سابق کرکٹر محمد مشتاق و دیگر نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطابات میں تمام علماء نے امت کو یکجہتی کا پیغام دیا اور فرقہ واریت پھیلانے والے تمام عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علمائے کرام نے اکٹھے نماز مغرب ادا کرکے اسلام کے دشمن کو ایک زبردست پیغام دیا کہ امت متحد ہے اور دشمن کی تمام سازشیں خاک میں مل چکی ہیں۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن تفرقے کو ہوا دے کر اتحاد امت میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، اس حوالے سے امت کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔
علمائے کرام نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دراصل امت مسلمہ کا ٹیسٹ کیس ہے، دشمن دیکھنا چاہتا ہے کہ امت میں روح محمدی باقی ہے یا ختم ہوگئی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت تمام دشمنان محمد(ص) جان لیں کہ ہم حرمت رسول(ص) کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular