Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، وفاقی حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ریسٹورینٹس، تفریحی مقامات اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبہ جات اور کاروبار بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوئی اور صورت حال کافی بہتر ہوگئی ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ 8 اگست (ہفتہ) سے سیاحتی مقامات اور وہاں کے ہوٹلز جبکہ 10 اگست پیر سے ملک بھر میں پبلک پارکس، تفریحی مقاماتِ، ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلرز، مزارات، مذہبی مقامات، سینما، تھیٹرز، جم، کلب، ہوٹل، کیفے اور ریسٹورینٹس کھول دیے جائیں گے جہاں اندر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے (ڈائن ان) کی اجازت ہوگی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ، ریلوے، ایئرلائن کو بھی معمول کے مطابق بحال کیا جارہا ہے، ان پر تمام قدغنیں اور بندشیں ختم کی جارہی ہیں تاہم میٹرو سروسز اور بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بازاروں کے اوقات کار بھی معمول کے مطابق بحال کیے جارہے ہیں اور تمام مارکیٹیں پرانے نظام کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے لیے وقت کی پابندی اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی ختم کی جا رہی ہے۔ اسد عمر نے بتایا کہ جن کھیلوں میں جسمانی ٹکراؤ نہیں ہوتا انہیں بھی 10 اگست سے بحال کردیا جائے گا، کبڈی، کشتی، رگبی کے سوا دیگر اسپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں تاہم تماشائیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جا سکتے ہیں اور ہوٹلز میں بھی شادی کی تقریبات ہو سکتی ہیں، چودہ اگست کے حوالے سے بھی گائیڈ لائنز جاری کرینگے اور محرم الحرام کے لیے بھی علماء سے مل کر ایس اوپیز بنائی گئی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular