Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج میں توسیع کا اعلان

کراچی دھرنے کے تین ہفتے گذر گئے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوسکی ، یوم شہادت علی ع کے جلوس عزا میں منظم احتجاج ہوگا، ملت جعفریہ کے بچے گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کرینگے
 ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں، لیکن سنوائی نہیں ہورہی ہے،مولانا حیدر عباس، بازیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ،علامہ احمد اقبال
کراچی (نیوز ڈیسک) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کے تین ہفتے گذر گئے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوسکی ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر یوم شہادت علی ع کے جلوس عزا میں منظم احتجاج کا اعلان کردیا، لاپتہ افراد کے بچوں کے ہمراہ ملت جعفریہ کے بچے گورنر ہاو س کے باہر احتجاج کرینگے،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری رکھا جائے گا، جمعہ، ہفتہ، اتوار کو پر امن علامتی دھرنے دئے جائیں گے، صدرمملکت کے گھر کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا، مزار قائد کے باہر دھرنے میں مختلف مذ ہبی اور سیاسی تنظیموں کے رہنماو ں نے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی اور مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنما مولانا حیدر عباس عابدی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پورے ملک سے محب وطن عوام لاپتہ ہیں، سندھ سے بلوچستان سے لوگ لاپتہ ہیں، ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں، عدلیہ روز ریاستی اداروں سے مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کیا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس عزا کو روک کر احتجاج کریں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنے احتجاج کو بڑھا رہے ہیں یہ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular