ایران کیخلاف پاک سرزمین استعمال ہوئی تو ملت پاکستان اس کی بھر پور مخالفت کرے گی
لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریڑی جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جنرل قاسم سلیمانی، حشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس و دیگر کی امریکی حملے میں شہادت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے تاریخی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ امریکا کو جلد بھگتا پڑے گا، اس سے اسرائیل کا بھی صفایا ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے امریکا کو بھی بوریہ بستر گول کرنا پڑے گا،جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے نہ صرف ایران اور عراق کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم حکومت ِوقت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ برادر ملک ایران کیخلاف پاکستان کی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، اگرایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو ملت پاکستان اس کی بھر پور مخالفت کرے گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- قاسم سلیمانی کی شہادت نے پوری امت مسلمہ کو متحد…
قاسم سلیمانی کی شہادت نے پوری امت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے،علامہ عبدالخالق اسدی
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 49
- 0 minute read


































