Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروںنے اسرائیل کے ہوش ٹھکانے لگادئے

Mixed Palestine and Israel flag, three dimensional render, illustration

اسرائیلی حملے کے دو گھنٹے کے اندر صہیونی بستیوں پر راکٹ باری، 2 کو اسرائیل نے گرادیا باقی غیر آباد علاقوں پر گرے،حملہ اسرائیلی کارروائی کے جواب میں کیا گیا
 فلسطینی شہری بیت المقدس میں تنہا نہیں ، بیت المقدس صہیونی حکومت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور نسل پرستانہ پالیسیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا،حماس کا اعلان
غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کوا ینٹ کا جواب پتھر سے دے کر ہوش ٹھکانے لگادئے، مزاحمت کاروں نے غزہ سے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے، یہ راکٹ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی داغے گئے، راکٹوں میں سے 2 کو اسرائیل نے گرادیا جبکہ دیگر راکٹ اسرائیل کے غیر رہائشی علاقوں پر گرے ، جوابی کارروائی سے چند گھنٹے قبل صہیونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے علاقے البریج پر گولہ باری کی تھی، توپوں کے گولوں سے القرارہ علاقے میں واقع زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس صہیونی حکومت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا ، اس وقت بیت المقدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غصب شدہ علاقے میں رہنے والی ایک قوم اورایک غاصب حکومت کے درمیان ارادوں کی جنگ ہے ، فلسطینی شہری بیت المقدس میں تنہا نہیں بلکہ سب کے سب مل کراپنی سرزمین ، مقدس مقامات اور اپنے عوام کا دفاع کریں گے جنھیں غاصب صہیونی حکومت مٹانا اور تباہ و برباد کردینا چاہتی ہے، فلسطینی عوام اس جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے۔
 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular