Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فتح تک مزاحمت،بحرین میں تحریک کی 10سالگرہ پر مظاہر ے

 مناما سمیت مختلف شہروں اور نواحی علاقوں میں پوسٹر، شہدااور علما کی تصاویر اٹھائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کااپنے اپنے علاقوں میں مارچ
 ظلم و ستم کے باوجود عوام عزت و آزادی کی راہ بدستور جاری رکھیں گے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم،ظلم کا مقابلہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، النجبا موومنٹ
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین میں عوامی تحریک کو 10سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، مناما سمیت مختلف شہروں اور نواحی علاقوں میں پوسٹر، شہدااور علما کی تصاویر اٹھائے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ،مظاہرین نے اپنے اپنے علاقوں میں مارچ کیا اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ” کامیابی تک استقامت جاری رہے گی ، تعلقات کی بحالی منظور نہیں“ اور ”ہم شہیدوں کے خاندانوں کے شکرگزار ہیں“ ، جیسے نعرے درج تھے، بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز ہوا تھا جو پوری شدت سے جاری ہے، اس دوران11ہزار سے زیادہ باشندوں کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد افراد کی شہریت چھین لی گئی ،حکومت نے کورونا کی آڑ لیکر 11فروری سے مسجدوں میں نمازجماعت اور مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی لگادی تھی، اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے تحریک کو دس سال پورے ہونے پر قم میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ مظلوموں کو کچلے جانے اور ان پر ظلم و ستم روا رکھنے کے باوجود عوام عزت و آزادی کی اپنی راہ بدستور جاری رکھیں گے ، ماضی میں بحرین میں سیاسی طرز حکومت رجعت پسندانہ اور ظالمانہ رہا ہے اور اس کا بحرین کی عظیم قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تشدد اور ایذا رسانی اور عوام کی سرکوبی کے لئے بیرونی طاقتوں سے مدد لینے کے باوجود شاہی حکومت، عوامی تحریک کو خاموش نہیں کرسکی ہے،انقلابیوں کو کچلنے کے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کا حکومت کے حق میں کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور آزادی و حکومت کی تبدیلی تک تحریک بدستور جاری رہے گی، النجبا موومنٹ کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے بنی امیہ جیسے جابرانہ خاندانوں کے خلاف عوام کی تاریخی مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ قوم وقت کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بحرین اس وقت کے ظالموں اور وہابی حکومت کا حصہ بننے والے ڈاکووں کے خلاف مستحکم رہے گا اور وہ دن بھی آئے گا جب شہدا کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ ملک آزاد ہو جائے گا، 14 فروری اتحاد نے مناما پرمسلط خاندانی ڈکٹیٹر حکومت کو اکھاڑ پھینکنے او رسیاسی نظام میں بنیادی تبدیلی لانے کیلئے عوام اور تمام گروہوں سے اتحاد کی اپیل کی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular