Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غیر اخلاقی مواد کی شکایات، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی، شہریوں کا اظہارِ تشکر

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن "ٹک ٹاک” پرغیر اخلاقی اورغیر مہذب مواد موجود ہونے کی شکایات پر حکومتِ پاکستان نے ٹک ٹاک کو بند کر دیا، عوام کی اکثریت نے ایپلی کیشن کی بندش پر اظہار تشکر کیا ہے جبکہ چند ٹک ٹاک لورز نے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک پر متواتر پوسٹ کئے جانے والے مواد اور شکایات کی نوعیت کے پیش نظر ایپلی کیشن کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کیلئے بھی کافی وقت دیا گیا تاہم ایپلی کیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی، جس پر پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بلاک کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے اس فیصلے پر عوام کی اکثریت نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ چند ٹک ٹاک لورز نے اس فیصلے کو ناپسند کیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کیلئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کرنے کی صورت میں اتھارٹی فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک پاکستان میں بے راہ روی کا باعث بن رہی تھی، جس کیخلاف شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular