
رام اللہ : غرب الاردن میں سماجی کارکن کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مقامی باشندوں نے فلسطینی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین اور فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، فلسطینی اہلکاروں نے سماجی کارکن نزار بنات کے گھر پر دھاوا بول کر انکے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں اٹھا لے گئے، چند گھنٹوں کے بعد الخلیل کے ڈی ایم آفس نے انکی موت کی اطلاع دی، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو نزار بنات کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔


































