Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

غاصب صہیونی رژیم نے رواں سال مزید 400 کمسن فلسطینی بچے گرفتار کر لئے

فلسطینی قیدیوں کی دیکھ بھال کے سماجی ادارے "فلسطینی قیدی کلب” (Palestinian Prisoners Club) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے جاری سال 2020ء کی ابتداء سے لے کر تاحال غاصب صہیونی رژیم نے مزید 400 فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی اخبار "القدس العربی” کے مطابق فلسطینی پریزنر کلب نے 20 نومبر؛ عالمی یوم اطفال کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے 400 بچوں میں سے اکثر 18 سال سے کم عمر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی رژیم فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے دوران انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوتی ہے جبکہ گرفتار شدہ بچوں کو پڑھائی مکمل کرنے اور جیل کے اندر اپنے گھر والوں سے ملاقات کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ فلسطینی پریزنر کلب کے مطابق غاصب صہیونی رژیم سال 2017ء کے بعد سے 7000 کمسن فلسطینی بچوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے سال 2015ء میں جیلوں کے اندر قید فلسطینی بچوں پر مزید سخت احکامات لاگو کرنے کا ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے بعد سے غاصب صہیونی جیلوں میں قید اکثر فلسطینی بچوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جاری سال کے دوران گرفتار کئے گئے 400 فلسطینی بچوں کے علاوہ غاصب صہیونی رژیم کے جیلوں میں اس وقت کل فلسطینی قیدیوں کی تعداد 4 ہزار 500 نفر ہے جن میں 40 خواتین، 170 بچے اور 370 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن پر تاحال کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular