
کراچی : عراقی ایئر لائن فلائی بغداد نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردی ہیں، نجف سے کراچی کے لیے فلائی بغداد کی پہلی فلائٹ کراچی ایئر پورٹ پر اتری تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے استقبال کیا، فلائی بغداد نجف اور بغداد سے کراچی کے لیے ہفتہ وار پروازیں چلائے گی۔


































