Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

طرح طرح کی بیماریاں

انسان کو چاہیے کہ وہ انواع اقسام کے کھانوں اور دیرسے ہضم ہونے والے کھانوں کا دیوانہ نہ بن جائے۔ محض زبان کی لذت کو نہ دیکھے، کچھ معدے کی راحت کا بھی خیال کرے۔ ایسی چٹ پٹی چیزوں اورمزیدار مٹھائیوں سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ خیال غلط ہے کہ ایسی چیزوں سے طاقت بڑھتی ہے۔ ایسی چیزوں سے تو بدن میں چربی کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔ شوگر کی بیماری ہو جاتی ہے۔ اور طرح طرح کے امراض لاحق ہو جاتے ہیں۔
لذیز کھانوں اور غذاؤں کی ہر دم خواہش نہ صرف بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ اخراجات میں اضافے کا سبب بھی ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ خواہش اتنی شدید ہو کہ آدمی اس کے لئے رقم فراہم کرنے کی دھن میں حلال و حرام کی پرواہ نہ کرے۔ طرح طرح کے جرائم میں ملوث ہو جائے اور دوسروں کے مال میں خیانت کرنے لگے۔ لیکن اگر انسان نفس پر قابو رکھے، قناعت کرے، زبان سے زیادہ معدے کا خیال کرے تو نہ صرف یہ کہ جسمانی صحت کم خراب ہوگی بلکہ روح بھی کم آلودہ ہوگی۔
یقیناًجو شخص قانع ہوتا ہے، وہی صاحب عزت و عظمت ہوتا ہے۔ لیکن جو شخص قناعت پسند نہیں ہوتا وہ لالچی ہو جاتا ہے۔ اگر دکاندار ہے تو کم ناپنے تولنے یا مہنگا بیچنے لگتا ہے۔ لالچی شخص حلال و حرام کی پرواہ نہیں کرتا۔ اعتدال کی صراط متقسیم سے ہٹ جاتا ہے۔ اور بھٹک کر جہنم کی راہ پر لگ جاتا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular