Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

طالبان نے افغانستان اور تاجکستان کی مرکزی سرحدی راہداری پر قبضہ کرلیا

کابل : طالبان نے افغانستان اور تاجکستان کی مرکزی سرحدی راہداری پر قبضہ کرلیا ہے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں خالی کردی ہیں جبکہ کچھ اہلکار سرحد پار فرار ہوگئے، شیر خان بندر کے علاقے پر قبضہ مئی میں امریکی افواج کے حتمی انخلاء کے آغاز کے بعد سے یہ طالبان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ،شیر خان بندر کا علاقہ قندوز شہر سے صرف 50 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن خالد دین حاکمی نے بتایا کہ منگل کی صبح ڈیڑھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد بدقسمتی سے طالبان نے شیر خان پورٹ، علاقے اور تاجکستان سے ملحقہ تمام چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان فوج کے ایک آرمی افسر نے بتایا کہ ہمیں تمام چیک پوسٹیں چھوڑنے پر مجبور کیا گیا جبکہ ہمارے کچھ اہلکار سرحد پار کرکے تاجکستان چلے گئے۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ طالبان کے سینکڑوں جنگجو ہر جگہ موجود تھے،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جنگجوئوں نے سرحدی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے شیر خان بندر اور تاجکستان سے ملحقہ تمام چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular