
بیجنگ : شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ ماؤزے تنگ کے بعد چین کے مضبوط ترین رہنما کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔ تقریباً 3 ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس نے 69 سالہ شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں شی جن پنگ مسلسل تیسری بار حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔


































