عراقی فورسز سیکیورٹی صورتحال کنٹرول کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے، قاسم الاعرجی نے بغداد میں امریکی اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتکو میں ایک نظام الاوقات کے تحت عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر زور دیا،انہوں نے کہاکہ عراقی فورسز سیکیورٹی صورتحال کنٹرول کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں ،بعض اراکین پارلیمنٹ نے بھی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو امریکی فوج کی جانب سے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے واشنگٹن میں اس مسئلے کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- شیڈول کے تحت امریکی انخلا ہونا چاہئے ،عراقی مشیر


































