Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شیعانِ پاکستان کیجانب سے اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، علامہ عبدالخالق اسدی

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبے بھر کے ارکان اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلسنت برادران کی جانب سے عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے استقبال کیلئے اہتمام کریں اور جلوسوں کے روٹ پر دودھ، شربت اور چائے کی سبیلیں لگائیں۔ لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی ہدایت پربفرمان امام خمینی (رح) 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے اور شیعہ علماء اور قائدین اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی امت کو منتشر کرنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم (ص) کی شخصیت ہمارے لئے وحدت کا بہترین نمونہ ہے، ہم سیرت النبی(ص) پر عمل پیرا ہو کر تکفیریت کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں ہم اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یہ وحدت کے فروغ کیلئے بہترین موقع ہے، کیونکہ حضور نبی کریم(ص) کی شخصیت تمام مکاتب فکر کیلئے قابل احترام ہے، دشمن نے محرم میں جو فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کی، یہ ربیع الاول کا مہینہ اس آگ پر پانی ڈالنے کا موقع ہے جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے جس میں اہلسنت اور اہل تشیع علمائے کرام کو مدعو کیا جائے اور امت تک وحدت و بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular