
کراچی : سندھ میں کورونا کی شرح بڑھنے پر آج سے دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئیں، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا بند، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، سنیما ہالز بھی بند کردیئے گئے، کل سے شہری ساحلوں پر پکنک بھی نہیں منا سکیں گے، کینجھر جھیل،تفریحی پارکس اور واٹر پارکس میں بھی شہریوں کے جانے پر پابندی ہوگی، ہفتے سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول بھی بند رہیں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، تمام پابندیوں کا اطلاق31 جولائی تک ہوگا۔


































