
دمام : سعودی عرب میں ایک اور شیعہ نوجوان کو سزائے موت دے دی گئی۔ مصطفی بن ہاشم عیسٰی الدرویش کی سزائے موت پر عملدرآمد مشرقی صوبے قطیف کے شہر دمام میں کرایا گیا، نوجوان کو2015 میں قطیف سے مظاہروں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت اس کی عمر 17 سال تھی، مصطفیٰ کو دہشت گرد گروپ سے وابستگی، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں سمیت دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت بین الاقوامی حقوق کے گروپوں اور تنظیموں نے شیعہ نوجوانوں کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کی ہے۔


































