Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حکومت ٹرمپ کے دورے کو سہولت فراہم نہ کرے، علامہ جواد نقوی

لاہور: جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے ٹرمپ کو انتہائی بدبخت شخص قرار دیتے ہوئے اس کے ممکنہ دورہ پاکستان پر حکومت کو سخت انتباہ کیا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ حکومت ٹرمپ کے دورے کو سہولت فراہم نہ کرے۔ علامہ جواد نقوی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا پاکستان آنا کوئی اعزاز نہیں، وہ ایک بدبخت شخص، جھوٹا مسیحا اور گناہگار ہے۔ مولانا نے کہا کہ یورپ، نیٹو اور خود امریکا کے اندر بھی ٹرمپ پر تنقید ہو رہی ہے۔ پاکستان کو اسے ہیرو نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی اسے پاکستان، ایران یا امت مسلمہ کے مقابل کھڑا ہونے دینا چاہیے۔ پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے قیادت کو خبردار کیا کہ وہ ٹرمپ کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ موقع ملا ہے۔ دعا ہے کہ قیادت غلطی نہ کرے اور ان مذاکرات میں ٹرمپ کو کامیاب بنانے کی کوشش نہ کرے۔ نہ ہی اسے خوش کرنے کی کوشش کی جائے۔ علامہ جواد نقوی نے حکام پر زور دیا کہ وہ مزاحمت کا حوصلہ دکھائیں اور پاکستان کو ایسے متنازع شخصیت کے استقبال کا مرکز نہ بننے دیں۔ انہوں نے پاکستان کو پاک سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ایسی شخصیت کی میزبانی نہیں کرنی چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular