Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

حکومتِ پاکستان کا ابتدائی طور پر چینی کمپنی سے 12 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

حکومت نے چینی کمپنی کی 12 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی جو 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کر سکتا ہے۔ دوسری جانب اس ضمن میں گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 10 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جو تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ڈریپ کے ماہرین ویکسین کی منظوری دیتے ہیں، ہمارا ہدف جنوری کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی فراہمی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular