Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

جبری گمشدگیوں کا غیرآئینی و غیرانسانی سلسلہ بند کیا جائے، شیعہ تنظیمیں

جبری گمشدگی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، علامہ راجہ ناصرعباس، اداروں کو آئینی حدود و قیود کا پابند کیا جائے، علامہ اسدی
ایک آزاد ریاست میں اپنے ہی شہریوں کو ظلم و ستم کا شکار کیا جا رہا ہے،علامہ سبزواری، شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے، حج? الاسلام علامہ سید باقر الحسینی
اسلام آباد نیوز ڈیسک مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل اور دوسری شیعہ تنظیموں نے
شیعہ افراد کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم شیعہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد ہے، کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،حکومتی اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ نوجوانوں کو آئین کے مطابق عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔جو لوگ قصوروار ہیں انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے کہا ہے کہ کراچی کی شدید گرمی میں بزرگ،خواتین اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دادرسی کے منتظر ہیں، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے مطالبات جو کہ بالکل جائز اور آئینی ہیں تسلیم کرنے چاہئیں، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں ملت تشیع کیساتھ جس طرح کا امتیازی اور متعصبانہ انداز اپنایا گیا، اس کے ردعمل میں ملت جعفریہ نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا، تاہم تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے تو کئے جا رہے ہیں، لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی، مرکزی و صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ ہمارے نوجوانوں کے اغوائ میں ملوث اداروں کو آئینی حدود و قیود کا پابند کریں، ایک طرف ہم مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کیساتھ ریاستی جبر کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایک آزاد ریاست میں اپنے ہی شہریوں کو ظلم و ستم کا شکار کیا جا رہا ہے، شیعہ علمائ کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی، غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے، صدر انجمن امامیہ بلتستان و نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو حج? الاسلام علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر غائب کر دینا غیر قانونی اور غیر اسلامی عمل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular