Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کا وفد سوڈان روانہ

اسرائیل نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے۔ ذرائع کے مطابق یروشلم میں کئی دنوں سے یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ 23 ​​اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کے تناظر میں ایک وفد خرطوم کا دورہ کرے گا۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے پیر کو اطلاع دی کہ یہ سفر جاری ہے۔ اسرائیلی عہدیدار نے اس رپورٹ کی تصدیق کی لیکن یہ بتانے سے انکار کیا کہ وفد میں کون کون شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان اس سال اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے، اسرائیل سوڈان معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط ہونا ابھی باقی ہے۔ اگرچہ اسرائیل نے ان معاہدوں کو تاریخی سفارتی معاہدے قررا دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے لیکن فلسطینیوں نے ان کی مذمت کی ہے اور عرب ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک ثابت قدم رہیں جب تک کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین پر اپنا قبضہ ختم نہیں کر دے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر راضی ہو جائے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے فروری میں یوگنڈا میں سوڈان کی حکمران خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتح البرہان سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular