Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ترک صدر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا، وزیر اعظم عمران خان کا اظہارِ تشکر

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے اہم مسئلہ کشمیر آج تک حل طلب ہے، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے کے حق میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردگان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular